ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کےبعد شمالی کینرا میں شراب کی اسمگلنگ کے چاردنوں میں 40معاملات درج۔26لاکھ مالیت کی شراب ضبط

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کےبعد شمالی کینرا میں شراب کی اسمگلنگ کے چاردنوں میں 40معاملات درج۔26لاکھ مالیت کی شراب ضبط

Sat, 16 Mar 2019 19:23:27    S.O. News Service

کاروار 16؍مارچ (ایس او نیوز) پارلیمانی الیکشن کےاعلان کے بعد جیسے  انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوا،  محکمہ آبکاری کے افسران نے اپنی نگرانی اور چھاپہ مار ی کی کاروائی تیز کردی جس کے نتیجے میں گزشتہ چار دنوں کے اندر غیر قانونی طور پر شراب اسمگلنگ ، فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے جملہ 40معاملات درج ہوئے ہیں اور 26لاکھ روپے سے بھی زیادہ مالیت کی شراب ضبط کی گئی ہے۔

محکمہ آبکاری نے جوشراب ضبط کی ہے ، اس میں 2361.1لیٹر انڈین میڈ لِیکر، 204.83لیٹر گواسے اسمگل کی گئی شراب، 9879.4لیٹر بیئر اور 800لیٹر دیسی شراب شامل ہے۔جس کی مالیت 26لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ شراب کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کی گئی ایک کار، ایک موٹر بائک اور ایک موبائل فون بھی ضبط کیا گیا ہے۔ ضبط شدہ ان اشیاء کی قیمت کا اندازاہ 1,3000/-روپے لگایا گیا ہے۔ان معاملات میں جملہ 27 ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

خیال رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کے بعد مختلف چیک پوسٹوں پر سواریوں کی تلاشی بھی جاری ہے اوربغیر کسی دستاویر کے بڑی رقومات لے جانے والوں پر بھی شکنجہ کسا جارہا ہے۔


Share: